مورخہ 21 جنوری 2019 کو برابری پارٹی پاکستان کے چیئرمین جواد احمد اور سینئر وائس چیئرپرسن ڈاکٹر شہناز خان کی ممتاز مزدور رہنما، ریلوے ورکرز یونین کے سابقہ مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اور پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے چئیرمین محمد یوسف بلوچ سے ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورتحال اور برابری پارٹی پاکستان کے پروگرام کے حوالے سے بات ہوئی جس کے بعد یوسف بلوچ صاحب نے باقاعدہ پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ اس وقت بہت ضروری ہے عام لوگوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی برابری پارٹی پاکستان 99فیصد یعنی عام عوام کی پارٹی ہے۔مزید انہوں نے کہا کہ پارٹی میں مزید نظریاتی ساتھیوں کے لیکر آئیں گے۔ اس میٹنگ میں جاوید اقبال بھٹی ممبرلاہور کمیٹی اوربرابری پارٹی پاکستان لاہور کے شیراز الطاف سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے بھی خصوصی شرکت کی اور یوسف بلوچ صاحب کو ویلکم کیا۔