Introduction – Urdu

ایک نئ سیاسی پارٹی کی ضرورت کیوں پڑی؟

 

اس وقت پاکستان میں سیاست ذاتی مفادات، پیسہ اور طاقت کے گرد گھوم رہی ہے۔  تمام بڑی جماعتیں پر بڑے زمیندار ، صنعت کار، تاجر، مافیا اور بااثر افراد یا ان کے نمائندوں کا قبضہ ہے۔ تمام فیصلے اس چھوٹے سے اشرافیہ گروپ کے ذریعہ کیے جاتے ہیں اوران کی ضرورت اور مفاد کے مطابق کیے جاتے ہیں۔ سیاست ایک کاروبار بن گیا ہے۔ یہ لوگ انتخابات پر   بےتحاشا پیسہ خرچ کرکے ووٹروں کو راغب کرتے  ہیں اوران کو سہانے خواب دیکھا کر منتخب ہو جاتے ہیں۔ منتخب ہونے کے بعد انہیں نہ صرف الیکشن پر خرچ شدہ رقم کی تلافی کرنا ہوتی ہے بلکہ منافع بھی کمانا ہوتاہے۔ یہ چھوٹا سا گروپ ، کچھ تبدیلیوں کے ساتھ ، پچھلی کئی دہائیوں سے پاکستان کے وسائل ، مواقع اور تمام بڑے اداروں کو کنٹرول کر رہا ہے۔

پاکستن میں اس وقت مڈل کلاس، محنت کش  طبقے اور نوجوانوں کی کوئ نمائندہ جماعت نہیں ہے اور پارلیمنٹ میں ان کی نمائیدگی نہ ہونے کے برابر ہے ۔ مڈل کلاس، محنت کش اور نوجوان جو آبادی کا 99 فیصد ہیں ان کی اس ضرورت کو سامنے رکھ کر برابری پارٹی پاکستان کو قائم کیا گیا ہے ،  گذشتہ کئی دہائیوں سے ، ایک منظم  منصوبہ بندی کے ساتھ ایک عام شہری کو ملک کی سیاست سے دور کردیا گیا ہے۔ ان کو یہ باور کرایا گیا ہے کہ سیاست میں ان کا کردار صرف معاون اور پیروکار کا ہے۔ وہ صرف انتخابات میں کسی کے حق میں ووٹ دے سکتے ہیں خود نتخابات میں حصہ لینے کے قابل نہیں ہیں۔ برابری پارٹی پاکستان اس ماحول اور بیانیے میں تبدیلی لانا چاہتی ہے۔ وہ ڈرائیونگ سیٹ پر 99 فیصد کو لاناچاہتی ہے۔ جب تک  مڈل کلاس، محنت کش  اور نوجوان سیاست میں شامل ہو کر قائدانہ منصب پر آ نہیں جاتے اور اپنی پریشانیوں کو حل کرنے کے لئے پالیسیاں اور قوانین نہیں بناتے ، تب تک پاکستان میں کچھ نہیں بدلے گا۔

برابری پارٹی پاکستان پڑھنے،لکھنے، سیکھنے اور پاکستان کے لئے سخت محنت کرنے والوں کے لئے ایک شاندار پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے جو پاکستان کوایک زیادہ مساوی معاشرے میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، موجودہ طاقتوں کو چیلنج کرنے کی ہمت رکھتے ہیں ، اس مقصد اور اس کے حصول کے عزم کے ساتھ مخلص ہیں۔ برابری پارٹی پاکستان ان تمام لوگوں کا خیرمقدم کرتی ہے اور مساوی معاشرے کی عوامی  جہدوجہد میں شمولیت کی دعوت دیتی ہے۔

تعارف