28 جنوری کو برابری پاڑٹی پاکستان کی میٹنگ مردان، تحصیل کاٹلنگ کے گاوں پیپل میں ہوئی جسکو ذاکر اللاہ نے آرگنائیز کیا۔ اور ڈاکٹر شہناز خان وائس چئیر پرسن ڈاکٹر مہمان خصوصی تھیں۔ اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ ملک میں اصلی تبدیلی لانے کے لئے 99 فیصد لوگوں کو خود سیاست میں آنا ہو گا اور اپنے نمائندے منتخب کر کے اسمبلیوں میں بھیجنے ہوں گے۔ تاکہ یہ لوگ اپنے لوگوں کے لئے قانون سازی کر سکیں اور اپنے مسائل حل کر سکیں۔
