برابری پارٹی پاکستان میرپورخاص کی جانب سے مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے مزدور حقوق کی آگاہی ریلی میرپور خاص ریلوے اسٹیشن سے پریس کلب تک نکالی گئی اس ریلی میں بانڈڈ لیبر پر کام کرنے والی تنظیم بی ایل ایل ایف سوسائٹی میرپورخاص کی جانب سے بھی تعاون کیا گیا ریلی کی قیادت برابری پارٹی پاکستان کے سرون کمار بچانی اور عبدالسلام آریان نے کی ریلی میں برابری پارٹی پاکستان اور اس کے قائد چیئرمین جواد احمد کے نعرے لگائے گئے اس کے علاوہ مزدور کے حق میں بھی بھرپور نعرے لگائے گئے اور مطالبات کے حوالے سے بھی نعرے لگائے گئے ۔ ریلی کا اختتام پریس کلب کے سامنے ہوا جس پر مزدوروں کے مسائل پیش کئے گئے اور کہا گیا کہ جب تک پاکستان میں محنت کشوں کے حقوق نہیں دیے جاتے اور محنت کش خوشحال نہیں ہوتا تب تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ ریلی سے سرون کمار عبدالسلام اریان عادل خاصکیلی سکینہ لغاری اور دیگر محنت کش رہنماؤں نے خطاب کیا