مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر برابری پارٹی پاکستان حیدرآباد کی جانب سے اولڈ کیمپس حیدرآباد سے پریس کلب حیدراباد تک ریلی نکالی گئی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی ریلی کے اختتام پر برابری پارٹی کے امجد گورڑ زینت بھٹی محمدجمن انصاری حسن خاصخیلی ماجد راجپوت نے اپنے خطاب میں کہا کہ کہ برابری پارٹی پاکستان کی وہ پارٹی ہے جو حقیقی طور پر پاکستان میں محنت کشوں اور نوجوانوں کی نمائندگی کرتی ہے برابری پارٹی کے چیئرمین جواد احمد نے جو برابری کا نظریہ دیا ہے اس راستے پر چل کر ہی پاکستان خوشحالی برابری اور امن کی منزل تک پہنچ سکتا ہے اس موقع پر برابری پارٹی پاکستان کی جانب سے پریس کلب پر ایک کیمپ قائم کی گیا جس میں آنے والے تمام محنت کشوں کی ریلیوں کو خوش آمدید کیا گیا اور ان میں برابری پارٹی کے فلایر ڈسٹری بیوٹ کیے گئے اس موقع پر برابری پارٹی کی جانب سے سندھی میں پارٹی کےگیت اور محنت کشوں کے گیت بھی چلائے گئے رپورٹ : امجد گورڑ