جنوبی پنجاب سے آئے ہوئے ایک وفد کی برابری پارٹی پاکستان میں شمولیت کا اعلان۔
مورخہ 24 نومبر 2018 کو پارٹی کے مرکزی آفس میں جنوبی پنجاب سے آئے ہوئے ایک وفد کی برابری پارٹی پاکستان کے سینئر رہنماوں سے ملاقات جس میں جواد احمد چیئرمین برابری پارٹی نے خصوصی شرکت کی۔ جنوبی پنجاب سے آئے ہوئے وفد نے باقاعدہ پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور پارٹی کو اوکاڑہ، ساہیوال اور ملتان میں منظم کرنے کا اعادہ بھی کیا۔
