دسمبر 2018 کی شام 7 بجے الفیصل ٹاؤن جوڑے پل لاہور پر شہباز ملک کی رہائش گاہ پر برابری پارٹی پاکستان لاہور کے ساتھ مقامی لوگوں کی برابری پارٹی پاکستان کے حوالہ سے ایک تعارفی نشست منعقد ہوئی جس میں برابری پارٹی پاکستان لاہور کے چیئرمین نعمان حسین قریشی، سیکرٹری اطلاعات شیراز الطاف، فنانس سیکرٹری اکمل شہزاد، ممبر جاوید بھٹی اور راہنما راؤ ریاض نے شرکت کی- اس اجلاس میں اہلِ علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور کہا کہ برابری پارٹی %99 کی بات کرتی ہے اور برابری پارٹی پاکستان کے پروگرام سے مکمل اتفاق کرتے ہیں لوکل گورنمنٹ الیکشن میں 157.UC میں پورا پینل الیکشن لڑے گا-
شہباز ملک کی قیادت میں ہونے والی یہ میٹنگ برابری پارٹی پاکستان کی کامیابی کے لئے نئی راہیں متعین کرے گی بعدازاں میٹنگ معززین علاقہ نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا فوری طور پر یونٹ آفس کھولنے کا اعلان کیا ہے-