کراچی میں 2012 بلدیہ فیکٹری میں آ گ لگنے کے واقعہ کے حوالے سے9 ستمبر 2018 کو3بجے گلشن معما ر ایک پروگرام ہوا، یہ پروگرام پائلر کے تعاون سے منعقد کیا گیا جس میں چیئر مین جواد احمد اورسینئر وائس چئرپرسن ڈاکٹر شہناز خان نے شرکت کی۔ اس میں جواد احمد کو ان کے اس نغمے کے لئے ایک ایوارڈ بھی دیا گا جو انہوں نے خاص طور پر اس حادثے کے حوالے سے بنایا تھا۔ اس میں پارٹی کے چند ممبروں نے بھی شرکت کی۔ اور پروگرام کے بعد ایک مختصر سی میٹنگ بھی ہوئی۔ جس میں لیاری میں پارٹی کی آرگنائزیشن پر بات ہوئی۔
