برابری پارٹی پاکستان کی11مئی کو گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ایک ریلی اور کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ اس کارنر میٹنگ میں پارٹی کے چئیر مین جواد احمد کو خصوصی طور پر دعوت دی گئی۔ اس کارنر میٹنگ اور ریلی میں پارٹی کے کارکنان اور مرکزی رہنماؤں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ اس کارنر میٹنگ سے گل عباس امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ 81، مدثر اقبال امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 58 اور نثار احمد ورک امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 63، سیکرٹری جنرل طارق شہزاد، سیکرٹری لیبر طارق اعوان، مرکزی رہنما راؤ ریاض اور رانا محمد افضل نے بھی خطاب کیا۔