یکم مئی 2018 یومِ مزدور کے موقع پر برابری پارٹی پاکستان کے مرکزی راہنماوں کی قصور میں ریلی میں شرکت۔ بھٹہ مزدور فیڈریشن قصور اور دیگر مزدور تنظیموں کی جانب سے ریلوے اسٹیشن تا بلدیہ چوک قصورایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں محنت کش اور مزدور طبقے سے بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ پارٹی ممبران کے علاوہ اس ریلی کے شرکاء نے بھی تقاریر کیں۔ ریلی میں پارٹی کے راہنماوں طارق اعوان مرکزی لیبر سیکرٹری، طارق شہزاد مرکزی جنرل سیکرٹری، راو ذیشان ریاض مرکزی راہنما، نعمان حسین قریشی جیئرمین برابری پارٹی پاکستان لاہور، محمد رزاق یوتھ سیکرٹری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔