برابری پارٹی پاکستان ضلع فیصل آباد, کا اجلاس مورخہ 27 اپریل شام 4 بجے سنٹرل سیکرٹریٹ لاھور میں زیر صدارت پارٹی چیئرمین جواد منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں فیصل آباد سٹی اور تحصیل سمندری تحصیل جڑانوالہ سی ممبران نے شرکت کی اجلاس کے تنظیمی سیشن میں ندیم پاشا کو سٹی کا کوآرڈینیٹر منتخب کیا گیا اور علی ابراہیم کو تحصیل جڑانوالہ اور عدنان مزمل کو تحصیل سمندری کا کوآرڈینیٹر منتخب کیا گیا اس موقع پر سٹی فیصل آبادکی 13 رکنی سٹی آرگنائزنگ کمیٹی کا انتخاب عمل میں آیا۔ اجلاس کے بعد ضلع اوکاڑہ کی تحصیل دیپال پور سے رائے وسیم کی قیادت میں 4 رکنی وفد کی ملاقات پارٹی چیرمین جواد احمد اور مقصود مجاہد سے ملاقات ھوئی ۔ 20 اپریل کے دن دیپال پور ہی سے ڈاکٹر اور ان کے تین ساتھیوں نے لاہور میں پارٹی چیرمین سے ملاقات کی تھی ۔ جو راے وسیم سے بھی رابطے میں ھیں ۔ 23 اپریل کے دن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل سے سابق امیدوار عبدالستار ساغر کا انتخاب کوآرڈینیٹر کیا گیا ۔ آنے والے دو سے تین ماہ میں اوکاڑہ اور فیصل آباد میں ضلعی کنونشن کا انعقاد متوقع ھے