برابری پارٹی پاکستان کی ایک میٹنگ کراچی صدر کے علاقے سٹارمارکیٹ میں منعقد ہوئی جس میں برابری پارٹی کو سمجھنے اور پارٹی ورکرز کی تربیت کے حوالے سے15روزہ سٹڈی سرکل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس میٹنگ میں دوستوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےکہاکہ برابری کا نظریہ ہی اس ملک کے اصل لوگوں کا نظریہ جو کہ اس ملک 99فیصد ہیں جن کو متحد کرنے کی ضرورت ہے جو کہ برابری پارٹی پاکستان کا اصل مقصد بھی ہے اور اس تاریخی عمل میں ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ اس میٹنگ میں محمدحسین، حسن شیخ، غلام عباس، سہیل احمد، محسنین، جاوید علی، ارشد علی اورفیاض گورڑ نے شرکت کی۔میٹنگ21 اکتوبر بروز اتوار کو منعقد ہوئی۔
