برابری پارٹی پاکستان ضلعی کمیٹی ملتان نے آج حکومت وقت کی جانب سے بٹھےبند کرنے کے اعلان پر بٹھہ مزدوروں کا ہنگامی اجلاس طلب کیا اجلاس میں لیبر رائٹس کونسل کے رہنمانے بھی خصوصی شرکت کی اور حکومتی فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی آخر کار اس حکومت نے یہ ثابت کردیا کہ موجودہ حکمران بھی مزدور دشمن پالیسیوں پر گامزن ہیں موجودہ حکومت بٹھےبند ہونے سے بیروز گار ہونے والے بٹھہ مزدوروں کے لئے فوری طورپر معاوضے کا اعلان کرے، کیونکہ تعلیم ، صحت، روزگار، تحفظ، کھانا اور دیگر بنیادی سہولیات دینا ریاست کی ذمہ داری ہےاور بٹھے بند ہونے سےبھٹے پر کام کرنے والے مزدور بے روز گار ہوجائیں گے اور یہ کہ وہ ان کو یا تو متبادل روزگار فراہم کرے یاا معاوضہ ادا کرے تاکہ بیروزگار ہونے والے بھٹہ مزدور اپنے بچوں کو دووقت کی روٹی کھلا سکیں۔
