Barabri Party Pakistan Start Membership Campaign

جواد احمد چیئرمین برابری پارٹی پاکستان نے لبرٹی چوک لاہور سے آج 13جنوری کو پارٹی کی ممبر سازی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا، اس کے ساتھ ہی برابری ٹرک کو ممبر سازی مہم کے لیے روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئےجواد احمد نے کہا کہ، اس ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتیں سرمایہ داروں، جاگیرداروں، وڈیروں، پیروں اور طاقت ور لوگوں کی پارٹیاں ہیں اور برابری پارٹی پاکستان جو کہ اس ملک کے مڈل کلاس، محنت کشوں، نوجوانوں، محروم و مظلوم لوگوں کی پارٹی ہے۔ اور آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر سے ان تمام سیاسی جماعتوں کے سامنے مڈل کلاس اور محنت کش طبقے سے تعلق رکھنے والے اپنے امیدوار سامنے لائے گی۔