برابری پارٹی پاکستان لندن کے زیر اہتمام قصور میں معصوم زینب کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کے اندوہناک واقعے کے خلاف لندن میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے برابری پارٹی پاکستان۔ لندن کے راہنماوں ڈاکٹر فردوس محی الدین اور اریب نے کہا کہ حکومت فی لفور زینب کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے۔ اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اس کے پیچھے تمام اسباب اور حالات کو ختم کرنا ضروری ہے، جس کے لیے مڈل کلاس، نوجوانوں، محنت کشوں اور مظلوم و محروم لوگوں کو متحد ہو کر سیاسی جدوجہد کرنا ہو گی