Barabri Party Pakistan Friday Meeting 10th Jan 2020

برابری پارٹی پاکستان سینٹرل سیکرٹریٹ لاہور میں ہفت روزہ میٹنگ ہوئی جس میں پارٹی چیئرمین جواداحمد نے خصوصی شرکت کی اور سیاسی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی مڈل کلاس، محنت کشوں اور نواجوانوں کی پارٹی ہے جو کہ اس ملک کا 99 فیصد ہے جب تک یہ لوگ پارٹی میں شامل ہوکر سیاسی طورپر اپنے لئے نہیں آواز اٹھائیں گے تب تک اس ملک کا کچھ نہیں ہوسکتا۔ اس میٹنگ میں کچھ نئے رابطے بھی شامل ہوئے تھے بعد میں انہوں نے پارٹی کی ممبرشپ بھی لی۔ یہ میٹنگ مورخہ 10 جنوری کو 2020ء کو برابری پارٹی پاکستان سینٹرل سیکرٹریٹ لاہور میں ہوئی۔