برابری پارٹی پاکستان کی تعارفی میٹنگ پیر 10جون 2019ء کو شام6 بجےقصورسٹی میں منعقد ہوئی میٹنگ کی صدارت ملک اویس حسن اور نظامت کے فرائض سینئر سیاسی کارکن افسرعلی شاہ نے ادا کیے۔ اس موقع پر چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواداحمد نے پارٹی پروگرام اور طریقہ کارپر حاضرین سے گفتگو کی جس میں سوال وجواب کی نشست ہوئی۔ لاہور سے اس میٹنگ میں سنٹرل پنجاب کے آرگنائزر مقصود مجاهد، سی ایس ممبررضاماحون اور برابری پارٹی پاکستان سوشل میڈیا ٹیم سے عدیل آصف اور رزاق انصاری نے شرکت کی۔