برابری پارٹی پاکستان کی سینئر قیادت نے پھول یونین کو عشائیہ دیا گیا جس میں جواد احمد چیئرمین برابری پارٹی پاکستان نے انہیں حالیہ الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی اور پارٹی کا پروگرام پیش کیا اور مزید اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں 99 فیصد کی آواز اگر کوئی پارٹی ہے تو وہ صرف اور صرف برابری پارٹی پاکستان ہے اور کسی پارٹی میں اس طرح کی کوئی بات نظر نہیں آتی کیونکہ ان سب کو امیر ہی چلا رہے ہیں سب کی سب امیروں اور جاگیرداروں کی پارٹیاں ہیں۔ پھول یونین کے عہدے داران نے برابری پارٹی کے پروگرام کو خوب سراہا اور ممبرشپ فارم بھی لئے۔