عمران خان، نوازشریف اور آصف علی زرداری بادشاہوں کی طرح زندگی گزاررہے ہیں اورہمیں کہتے کہ گبھرانا نہیں!: جواداحمد اس ملک میں عام لوگوں کی سیاست ہونا بہت ضروری ہے، برابری پارٹی اس ملک میں 99فیصد لوگوں کےلئے واحد سیاسی پلیٹ فارم ہے جس کے مطالبات یہ ہیں: 1: ہر نوکری پیشہ انسان کو سوشل سکیورٹی ملے۔ 2: ہر نوکری پیشہ کے پاس پنشن ہو۔ 3: ہر نوکری پیشہ انسان کو اولڈ ایج بینیفٹ ملے۔ 4: ہر نوکری پیشہ انسان کو اوور ٹائم ملے اگر 8 گھنٹے سے زیاد کام کرے 5: کوئی کنٹریکٹ لیبر نا ہو، ڈائریکٹ ایمپلائیمنٹ ہو۔ 6: کم از کم تنخواہ ایک اچھی تنخواہ اور کم از کم آمدنی ایک اچھی آمدنی ہونی چاہئیے۔