برابری پارٹی ایک سیاسی پارٹی ہے جو اس ملک میں عام لوگوں کو لیڈر بنانا چاہتی ہے، ہماری سیاسی لڑائی جاگیرداروں، سرمایہ داروں، مافیاز اور قبضہ گروپوں کے خلاف اور عام لوگوں کی خوشحالی کے لیے ہے۔ برابری پارٹی ملک کے تمام اداروں کے ساتھ عزت اور پیار کا تعلق رکھتی ہے۔ ایسے معاملات میں انہیں حق اور انصاف کا ساتھ دینا چاہئیے۔