BPP Nawab Shah Sakrand Meeting 29th Oct 17

برابری پارٹی پاکستان میٹنگ سکرنڈ, نواب شاہ میں اکتوبر 29 کو ہوئی۔ اس میٹنگ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ خواتین نے آرگنائز کی۔ اس میں جمیلہ کا کردار اہم تھا۔ انہوں نے ہی میٹنگ کا آغاز کیا اور تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ پھر حسن بخش اور فیاض گورڑ نے پارٹی کے بارے میں بات کی۔ ڈاکٹر شہناز نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کا کلچر, رہن سہن, زبان, شکلیں, کپڑے وغیرہ ایک دوسرے سے مختلف ہین۔ لیکن ایک بات ان سب لوگوں میں مشترک ہے اور وہ غربت ہے۔ آپ پاکستان کے کسی بھی شہر, قصبے اور گاوں میں چلے جائیں آپکو بغیر جوتوں اور پھٹے پرانے کپڑوں میں بچے نظر آتے ہیں جن کو مکمل خوراک بھی میسر نہیں ہے۔ اسی طرح بیروزگاری, رہائش, تعلیم, صحت اور ٹرانسپورٹ کے مسائل ہیں۔ جب کی انہی شہروں میں آپکو عالی شان محل نما گھر اور مہنگی کاریں بھی نظر آئیں گی۔ غریبوں کے بچے جن سکولوں میں جاتے ہیں وہاں کتابیں اور استاد تک نہیں ہوتے جب کہ امیروں کے بچے ایسے سکولوں میں جاتے ہیں جہاں کمپیوٹر اور جدید تعلیم دی جاتی ہے۔ اسکا نتیجہ یہ ہے کہ ملک میں ایک حکمران طبقہ پیدا ہو گیا ہے اور وہ نسل در نسل ملک پر حکمرانی کر رہا ہے جبکہ غریب نسل در نسل غریب ہی ہیں۔ برابری پارٹی پاکستان اس تفریق کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ اور تمام لوگوں کو برابری کی بنیاد پر تعلیم, صحت, رہائش, روزگار, ٹرانسپورٹ اور دیگر مواقع اور وسائل پر برابری کی دسترس کی حامی ہے