مہنگائی کے خلاف اپنے اپنے علاقوں میں احتجاج

ملک بھر میں محتلف علاقوں میں پارٹی ممبران نے مہنگائی کے خلاف اپنے اپنے علاقوں میں احتجاج کیا “مہنگائی کو پھانسی دو کا نعرہ لگایا گیا, لاہور، ملتان، حیدرآباد، سکھر، کراچی، جہلم، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ ،رحیم یار خان، مردان اور گلگت کے علاقوں سے ممبرز نے شرکت کی۔ پاکستان میں عام لوگ ہی لیڈرشپ کے ذریعے اپنے حالات بدل سکیں گے کیونکہ مہنگائی کرنے حکمران طبقے کو اس کا کوئی اثر نہیں ہوتا مہنگائی سے عام لوگ تنگ ہیں جبکہ حکمران طبقہ مہنگائی کر کے اپنی جیبیں بھر رہا ہے۔ عوام کی زندگیوں سے انہیں کوئی سروکار نہیں، برابری پارٹی اس ملک عام لوگوں کی آواز ہے جس کو ہر حال میں اٹھانا ہم سب کا فرض ہے، اب عام لوگوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔