جواد احمد چیئرمین برابری پارٹی پاکستان نے کہا کہ غریب ، مزدور کسان آرگنایز نہیں ہیں ۔ اُنکو پتہ ہی نہیں ہے کہ وہ کتنی بڑھی طاقت ہیں ۔ اس ملک میں 85 فیصد لوگ ورکنگ کلاس ہے ۔ برابری پارٹی پاکستان کا مقصد لوگوں میں شعور لانا ہے کہ 500 یا 5000 یا موٹرسائیکل کے لیے اپنا قیمتی ووٹ مت بیچیں ۔ یوں حالات نہ درست ہوئے ہیں نہ ہونگے ۔