To Become an Active Member

اگر آپ پارٹی میں ایکٹیو ممبر کے طور پر حصہ لینا چاہتے ہیں تو آپ برابری پارٹی کے لئے تین طرح سے کام کر سکتے ہیں
سوشل میڈیا پر ایکیٹو ہونا
پارٹی کی تنظیم سازی
الیکشن کی تیاری کرنا
سوشل میڈیا پر اکٹیو ہونے کے لئے آپ کو اپنا فیس بک پیج بنانا پڑےگا اس فیس بک اکاؤنٹ پر آپ پارٹی کے فیس بک اکاؤنٹ کی پوسٹ کو شیئر کر سکتے ہیں کوئی بھی پارٹی کا ویڈیو شیئر کر سکتے ہیں یا پارٹی کا کوئی بھی بلاک شیئر کر سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ خود بھی پارٹی کے بارے میں اپنے پیج پر لکھ سکتے ہیں اور دوسرے ممبروں کو لکھنے کے لئے بھی کہہ سکتے ہیں

دوسری اہم بات یہ ہے ٹوئٹر ایک بہت بڑا سیاسی پلیٹ فارم بن چکا ہے اور دنیا کے ب زیادہ تر سیاسی رہنما اس پر ٹویٹ کرتے ہیں آپ بھی ایک ٹویٹر اکاؤنٹ بنائیں جب آپ ٹویٹر اکاؤنٹ بنا لیں تو پارٹی چیئرمین جواد صاحب کو فالو کریں اور ان کی ٹویٹس کو کمنٹس کے ساتھ ریٹویٹ کریں اور اسی موضوع پر اب خود بھی ٹویٹ کر سکتے ہیں پارٹی کے دوسرے بہت سارے ممبر آپ کو فیس بک اور ٹویٹر پر فالو کریں گے اور آپ اپنے آپ کو ایک سیاسی لیڈر منوا سکیں گے
اگر آپ سوشل میڈیا کے علاوہ کام کرنا چاہتے ہیں تو پھر آپ اپنے علاقے میں پارٹی کی تنظیم سازی کر سکتے ہیں اگر آپ اپنے علاقے میں تنظیم سازی کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ پارٹی کے سیکرٹریٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور ان کو اپنے علاقے کا کوآرڈینیٹر بننے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں کوآرڈینیٹر بننے کے بعد آپ پارٹی کے واٹس ایپ گروپ اور باقی دوسرے گروپس میں شامل ہو کر ٹریننگ حاصل کر سکتے ہیں اور دوسرے لوگوں کو ٹریننگ دے
الیکشن کی تیاری اگر آپ آنے والے بلدیاتی یا جنرل ۔الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ پارٹی سے رابطہ کر سکتے  ہیں الیکشن میں حصہ لینے کے لئے ضروری ہے کہ آپ نے اپنے علاقے میں پارٹی کی تنظیم سازی کی ہو اور آپ کے پاس اپ کو سپورٹ کرنے کے لئے مناسب افرادی قوت بھی ہو