نیوٹریشنسٹ اینڈ ڈائیٹیشن کی جانب سے منعقد کیے گئے پروگرام ‘آل پاکستان نیوٹریشنسٹ کنونشن’ میں برابری پارٹی پاکستان کے چیئرمین جواداحمد کی شرکت اس پروگرام میں وہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شامل ہوئےجہاں ملک بھر کی یونیورسٹیوں سے آئے ہوئے سٹوڈنٹس سے خطاب کیا اور برابری پارٹی پاکستان کا پروگرام بھی پیش کیا جس کو ہال میں موجود تمام شرکا نے خوب سراہا۔ پروگرام کے آخر میں امتیاز الحق وائس چیئرمین برابری پارٹی پاکستان نے نیوٹریشنسٹ کے مطالبات کوپارٹی ایجنڈا میں شامل کرنے کا باقاعدہ اعلان بھی کیا۔