Jawad Ahmad Join Protest Justice For Zainab

جواد احمد چئیرمین برابری پارٹی پاکستان قصور میں معصوم زینب کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کے اندوہناک واقعے کے خلاف چئیرنگ کراس لاہور، پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج میں شرکت کی۔ انہوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فی لفور زینب کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے۔ اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اس کے پیچھے تمام اسباب اور حالات کو ختم کرنا ضروری ہے، جس کے لیے مڈل کلاس، نوجوانوں، محنت کشوں اور مظلوم و محروم لوگوں کو متحد ہو کر سیاسی جدوجہد کرنا ہو گی۔ مظاہرے کی کال برابری پارٹی پاکستان کے یوتھ سیکرٹری خبیب احمد نے دی تھی جس میں لاہور کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ برابری پارٹی پاکستان کے مرزی راہنماوں نے شرکت کی