Chairman BPP Jawad Ahmad invited in Korangi Event

برابری پارٹی پاکستان کے چئیر مین جواد احمد نے کورنگی، کراچی میں منظر عابدی کی یاد میں سندھ عوامی سنگت کی جانب سے منعقد کئےگئےسیمینار میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس میں انہوں نے کہا کہ برابری پارٹی صرف مڈل کلاس اور محنت کشوں اور نوجوانوں کی پارٹی ہے۔ اس میں کوئی الیکٹیبل نہیں آ سکتے۔ لوگوں کو خود سیاست میں حصہ لینا ہو گا، الیکشن لڑنا ہو گا جس میں کمیونٹی کو موبلائز کر کے ووٹ لینے ہوں گے۔ اور پارلیمنٹ میں جا کر اپنے لئے قانون سازی کرنی ہو گی۔ اس کے بعد سوال جواب ہوئے اور بہت سے لوگوں نے جوا داحمد کے بلاول بھٹو زرداری کے خلاف لیاری میں کیمپین کے لئے اپنی خدمات پیش کیں۔ سیمینار میں پارٹی کی سینئر وائس چیئر پرسن ڈاکٹر شہناز خان کے علاوہ خاکان محمّد خان ,ڈاکٹر ریاض شیخ نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر ریاض شیخ نے اس سیمینارکی صدارت کی۔