برابری پارٹی پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بوجا ناپر الیون اور بروھی الیون کے درمیان کھیلا گیا, جو بروھی الیون نے جیت لیا. اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں میں برابری پارٹی پاکستان کرکٹ ٹیم, بروھی الیون, مسیتی الیون, چند گاؤں ایون, گاھی خان الیون, نظام شکارپور سٹی ٹیم, مگسی ٹیم اور بوجا ناپر الیون شامل ہیں. اس پورے ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیئے صدام حسین, عبد السمیع, فرمان جمالی, سرفراز احمد, محمد وقاص, علی محمد, عامر علی, ارسلان مھر, اور دیگر ممبران کا کردار نمایاں رہا. جیسے کے اس ایونٹ کا مقصد پارٹی کو پروموٹ کرنا تھا, اس لیئے ہر میچ میں گراونڈ کے چاروں طرف پارٹی پرچم لہرائے گئے تھے, کھلاڑیوں اور تماشبین میں فلائر تقسیم کئے گئے تھے. ونر اور رنر ٹیموں کی شیلڈ پارٹی لوگو کی بنائی گئی تھی. ایک اسپیشل بلا لیا گیا تھا جس کے اوپر پارٹی لوگو کا اسٹکر لگایا گیا تھا. یہ بلا خاص پارٹی کے اس کھلاڑی کو انعام کی صورت میں دیا گیا جس نے ذیادہ رنس بنائے. اس کے علاوہ مین آف دی میچ اور سیریز کپ دیئے گئے اور تمام کھلاڑیوں کو میڈل بھی دیئے گئے. #BPP