Barabri Party Tickets Issued to the Candidates

برابری پارٹی پاکستان نے مڈل کلاس، اور ورکنگ کلاس سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹس جاری کردیے، پارٹی سیکرٹریٹ میں اس حوالے سے ہونے والے اجلاس میں چیئرمین برابری پارٹی جواد احمد، جنرل سیکرٹری طارق شہزاد اور سیکرٹری لیبر طارق اعوان سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی اور امیدواروں کے انٹرویوز کیے جس کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133لاہور سے نعمان حسن قریشی، این اے 62راولپنڈی سے غلام مصطفی انقلابی، این اے 72پسرور سے عاصم ظفر واہلہ، این اے 81 گوجرانوالا سے گل عباس خان، این اے 82 گوجرانوالہ سے ظفر اقبال، این اے 110 فیصل آباد سے محمد ندیم پاشا، این اے 121شیخوپورہ سے محمد عثمان جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 54گوجرانوالا سے مدثر اقبال، پی پی 55 گوجرانوالہ سے امجد حسین، پی پی 63 نوشہرہ ورکاں سے نثار احمد بزمی،پی پی 119 مرید کے سے ملک ذوہیب احمد اور پی پی 131 سانگلہ ہل سے جنرل سیٹ پر اقلیتی امیدوار قیصر اور لاہور کے حلقہ پی پی 169 سے شاہد صدیق کو پارٹی ٹکٹس جاری کردیئے گئے۔ امیدواروں میں بھٹہ مزدورسے لے کر مڈل کلاس اور سافٹ وئیر انجینئر شامل ہیں تاکہ یہ لوگ اپنے حلقہ انتخاب سے الیکشن جیت کر اسمبلیوں میں پہنچیں اور اپنے حقوق کے حوالے سے ہونے والی قانون سازی میں شریک ہوں آنے والے دنوں میں الیکشن میں حصہ لینے والے مزید امیدواروں کی سکروٹنی کرکے نمائندہ طبقات ہی سے تعلق رکھنے والی شخصیات ہی کو پارٹی ٹکٹس جاری کیے جائیں گے۔