Barabri Party Pakistan’s Faisalabad Rally

برابری پارٹی پاکستان فیصل آباد کے زیر اہتمام 27 اپریل 2018 کو پارٹی کے تعارفی کنونشن سے قبل ایک شاندار ریلی نکالی گئی۔ پارٹی چیئرمین جواد احمد، پارٹی کے دیگر راہنماوں کے ہمراہ جب ملت چوک فیصل آباد پہنچے تو ندیم پاشا کی قیادت میں پارٹی کارکنان کی بہت بڑی تعداد نے ڈھول کی تھاپ پر ان کا استقبال کیا۔ ملت چوک پربرابری پارٹی پاکستان کے دفتر کے افتتاح کے بعد شہر کے مختلف علاقوں سے ریلی کی صورت میں پارٹی چیئرمین کو فیصل آباد پریس کلب لے جایا گیا۔ جہاں گھنٹہ گھر کے قریب پارٹی کارکنان نے اپنے علاقے میں پارٹی کی ریلی اور پارٹی چیئرمین کا آتش پازی کر کے بھرپور استقبال کیا۔ ریلی میں آغاز سے پریس کلب تک سینکڑوں کارکنان نے پارٹی پرچموں کے ساتھ شرکت کی اور گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور رکشوں پر سوار کارکنان جوش و جذبے سے بھرپور نعرے بازی کرتے رہے۔ برابری پارٹی پاکستان فیصل آباد کی یہ ریلی فیصل آباد میں سرمایہ دار، جاگیر دار، وڈیرے سیاستدانوں کے مد مقابل مڈل کلاس، محنت کشوں، نوجوانوں اور مظلوم و محروم طبقات کی متبادل سیا ست کا نقارہ تھی۔ ریلی میں برابری پارٹی پاکستان کی سینئر وائس چیئرپرسن ڈاکٹر شہناز خان، سیکرٹری لیبر محمد طارق اعوان، مرکزی راہنما راو ریاض، چیئرمین برابری پارٹی لاہور نعمان قریشی، سیکرٹری یوتھ لاہور عبدالرحمان، مرکزی سیکرٹری یوتھ محمد رزاق انصاری، عدیل آصف اور سیکرٹری جنرل برابری پارٹی پاکستان طارق شہزاد نے بھی شرکت کی۔