Barabri Party Pakistan Join Faiz Amn Mela

برابری پارٹی پاکستان کی فیض امن میلہ 2018 میں بھرپور شرکت جس میں جواد احمد چیئرمین برابری پارٹی پاکستان نے موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کی، فیض امن میلہ لاہور کے جناح باغ میں اوپن ایئر تھیٹر میں منعقد ہوا جو کہ فیض احمد فیض صاحب کی 107 ویں سالگرہ کے موقع پر بھرپور انداز سے منایا گیا جس کا مقصد فیض احمد فیض صاحب کے پیغام کوپھیلانا ہے جوکہ بائیں بازو کا نظریہ ہے فیض امن میلہ میں ملک بھر سے پارٹی ممبران نے شرکت کی اور ممبرزشپ سٹال پر لوگوں نے پارٹی میں شامل ہونے اور پارٹی پروگرام کو آگے بڑھانے کا اعادہ کیا اوربرابری پارٹی پاکستان کی ممبرشپ بھی کی۔ لاہورکمیٹی کی جانب سے راو ریاض صاحب،نعمان صاحب، ارقم صاحب، جاوید اقبال بھٹی صاحب،افضال گورایہ صاحب، معاذ شیخ، کاشف صاحب اور دیگر دوستوں نے اس پروگرام میں شرکت کی اورانتظامی امورمیں حصہ لیا ۔ پروگرام کے اخر میں جواد احمد صاحب نے پارٹی کے نظریاتی سونگز پرفارم کیے جس پر حاضرین نے خوب داد دی اور پارٹی میسج کو خوب سراہا۔