Barabri Party Pakistan Hyderabad Rally

برابری پارٹی پاکستان نے یوم قرارداد پاکستان کی مناسبت سے 18 مارچ کو حیدرآباد میں صبح 11 بجے ایک ریلی نکالی۔ اس کی قیادت پارٹی کی سینئیروائس چیئر پرسن ڈاکٹر شہناز خان نے کی۔ اس کا مقصد عوام کی توجہ اس طرف دلانا تھا کہ پاکستان بننے کے 71 سال بعد بھی ایک خوشحال پاکستان کا خواب ادھورا ہے۔ڈاکٹر شہناز خان نے کہا کہ یہ اس وقت تک پورا نہیں ہو گا جب تک وسائل اور مواقع پر تمام لوگوں کی برابری کی دسترس نہیں ہو گی۔ اور مڈل کلاس اور محنت کش طبقے کے نمائیندے منتخب ہو کر اسمبلیوں میں نہیں جائیں گے۔ اس کے لئیے انہیں اپنے حقوق کے لئیے آواز اٹھانی چاہئیے اور امیر اور طاقتور لوگوں کا خوف دل سے نکالنا ہو گا۔ ریلی میں سندھ کے مختلف اضلاع سے ممبرز نے شرکت کر کے اسکو کامیاب بنایا۔ ان میں زیب الرحمن، حسین شاہ، علی اصغر سومرو، اختیار سومرو، سرون کمار، ثنا، میوہ رام، پارومل، سارن، عزرا، انور، قاسم خان، ملک زیشان، حسن بخش، جمیلہ، جمن، بختاور گورر، زینت بھٹی، رفیعہ، سمیرہ، شمشاد، حسن خاسخیلی، اسلم، ۔میر علی صفدر پیش پیش تھے۔ اگریکچر یونیورسٹی اور جام شورو یونیورسٹی کے طلبا کے علاوہ نواب شاہ، میرپورخاص، جام سورو، کوٹری، مٹیآری، مسو برگری، ٹنڈو جام، ٹنڈو عالم، حیدرآباد، ٹھٹھہ سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی سے ڈاکٹر شہناز خان، اختیا سومرو، ذینت بھٹی اور دیگر رہنماوں نے خطاب کیا۔ میڈیا کے نمائندے بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔