پنجاب صحت پروگرام کے رہنماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ

مورخہ 9 مارچ کو برابری پارٹی پاکستان سینٹرل سیکرٹریٹ میں صحت پروگرام پنجاب کے محنت کش رہنماؤں نے اپنے حقوق کی جدوجہد میں تعاون کرنے پرچیئرمین برابری پارٹی پاکستان سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں گلدستہ پیشن کیااور کہاکہ ہماری جدوجہد میں ہمارا ساتھ دینے پرآپ کے مشکور ہیں۔ جواداحمد چیئرمین برابری پارٹی پاکستان نے کہا کہ اس ملک کی تمام بڑی سیاسی پارٹیاں امیروں کی پارٹیاں ہیں جبکہ برابری پارٹی پاکستان اس ملک میں واحد سیاسی جماعت ہے جو مڈل کلاس اور محنت کشوں کی اپنی پارٹی ہے جس میں یہی لوگ لیڈرشپ کے ذریعے اپنے طبقے کی نمائندگی کریں گے۔