جواداحمد چیئرمین برابری پارٹی کی گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاج میں شرکت

مورخہ 18 اپریل کو جواداحمد چیئرمین برابری پارٹی پاکستان نے گرینڈ ہیلتھ الائنس جو کہ ڈاکٹروں، نرسوں اوری پیرامیڈکیل اسٹاف پر مشتمل ہے کے ساتھ اظبہاریکجہتی کی اور ان کے احتجاج میں شامل ہوئے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں کہا کہ یہ اس ملک کے فرنٹ لائنرز ہیں ان کو مکمل تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے حکومت کو چاہئیے کہ ان کے تحفظ کا سامان فوری مہیا کرے تاکہ یہ زیادہ بہتر طریقے سے اپنا کام سرانجام دیں سکیں۔