4 نومبر 2020 ء کو برابری پارٹی پاکستان کی جانب سے اساتذہ (پنجاب ایمپلائیز سروس پروٹیکشن الائنس ) پیسپا کے دھرنے میں شرکت اور تمام اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے آرگنازئر پنجاب مقصود مجاہد نے جواداحمد چیئرمین برابری پارٹی پاکستان کا میسج دیا کہ برابری پارٹی پہلے بھی اساتذہ کے مطالبات پر آپ کے ساتھ جدوجہد میں شامل تھی اورآج بھی ساتھ ہے۔ جواداحمد چیئرمین برابری پارٹی پاکستان کرونا سے متاثر ہیں اور قرنطینہ میں ہیں جس وجہ سے وہ اساتذہ کے اس احتجاج میں شامل نا ہوسکے پارٹی کی جانب سے لاہور سے نعمان قریشی، توفیق صاحب اور عمران انجم نے شرکت کی اور اساتذہ سے اظہار یکجہتی کی۔