برابری پارٹی پاکستان سنٹرل سیکرٹریٹ میں ہفت روزہ میٹنگ

مورخہ 29 فروری 2020ء کو برابری پارٹی پاکستان ہفت روزہ میٹنگ پارٹی آفس میں منعقد ہوئی جس میں پارٹی کے چیئرمین جواداحمد نے خصوصی شرکت کی اور پارٹی کے پروگرام پرتفصیلی بات چیت ہوئی۔ میٹنگ میں حاضرین کے ساتھ سوال و جواب کا سلسلہ بھی ہوا۔ برابری پارٹی پاکستان سمجھتی ہے کہ جب تک اس ملک کے محنت کش، مڈل کلاس اور نوجوانوں کی بڑی تعداد متحد ہوکر ایک سیاسی پلیٹ فارم پر نہیں آئے گی جو کہ اس ملک کا تقریباً 99 فیصد ہیں، تب تک پارلیمنٹ میں ایسے ہی اشرافیہ ان کے خلاف قانون سازی کرتے رہیں گے۔ برابری پارٹی پاکستان کا حصہ بنیں 99فیصد کو متحد کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔